موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں موسم کی صورتحال کے حوالےسے محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنادی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد ، راولپنڈی، مری ، گلیات ، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی،لاہور،فیصل آباد،حافظ آباد، سیالکوٹ ،نارووال ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ساہیوال، بھکر، لیہ، خانیوال میں بارش کا امکان ہے جبکہ راجن پور ،بہاولپور، خانپور اور رحیم یار خان میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان میں بھی بارش ہوگی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا،صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک پاس چپڑاسی کو بڑا عہدہ مل گیا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 3 روز کے دوران وقفے وقفے سے ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے،گزشتہ رات لاہور، ملتان، مظفرگڑھ، شیخوپورہ، کمالیہ اور نصیرآباد میں بھی بارش ہوئی۔