ہم پر امید ہیں پاکستان جلدگرے لسٹ سے نکل جائے گا: حنا ربانی کھر

Jun 18, 2022 | 10:55:AM

(24 نیوز) حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ فیٹف کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوا، دوسرا مرحلہ اکتوبر تک مکمل ہوجائے گا، انشاء اللہ ہم پر امید ہیں پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد بڑی کامیابی ہے ،آرمی چیف

 وزیر مملکت برائے خارجہ حںا ربانی کھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا وفد تین دن سے برلن میں ایف ٹی ایف کے اجلاس میں تھا، 2018 میں پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا، منی لانڈرنگ معاملے پر بھی اجلاس میں ہم نے اپنے ہداف حاصل کئے، فیٹف نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے۔

حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ فیٹف نے پاکستان کے 2021 اور 2022 کے اقدامات کو سراہا ہے، وفد میں شامل تمام اداروں کی محنت سے ہم نے کامیابیاں حاصل کی، فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے میں پاکستان نے محنت کی، ہم انشاء اللہ فیٹف میں سے نکلنے کے بعد اسے تسلسل سے برقرار رکھیں گے۔

 خیال رہے وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر ایف اے ٹی ایف اجلاس میں کامیاب مذاکرات کے بعد وطن واپس پہنچیں، حنا ربانی کھر وفد کے ہمراہ 13 جون کو جرمنی روانہ ہوئی تھیں۔ وہ وفد کے ہمراہ تین روزہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شریک ہوئیں تھیں۔

مزیدخبریں