عوام کیلئے بُری خبر: حکومت کی ایک اور مہنگائی بم گرانے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) عوام کے لئے بُری خبر، حکومت نے ایک اور مہنگائی بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلیں، بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہم پر امید ہیں پاکستان جلدگرے لسٹ سے نکل جائے گا: حنا ربانی کھر
مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی گئی۔ نیپرا 27 جون کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے کے مطابق مئی میں فرنس آئل سے 8.80 فیصد بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے 33 روپے 67 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔
سی پی پی اے کے مطابق مقامی گیس سے 10 فیصد درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مئی میں پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مئی کے لیے ریفرنس لاگت 5 روپے 93 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔