(24 نیوز) عوامی راج پارٹی کے چئیرمین جمشید دستی دلہا بن گئے۔ جمشید دستی بارات لے کر پشاور چلے گئے۔ جمشید دستی والدہ کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے بُری خبر: حکومت کی ایک اور مہنگائی بم گرانے کی تیاری
عوامی راج پارٹی کے چئیرمین جمشید دستی نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے مگر مجھے میری والدہ یاد آرہی ہے، مختصر سی بارات لے کر جا رہا ہوں، ولیمہ بعد میں ہوگا، ولیمے پر دال کھلانے کا وعدہ کیا تھا مگر مہنگائی بہت ہے۔
جمشید دستی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں شمولیت نہیں کر رہا، عمران خان کے ساتھ ہوں مگر ابھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کی۔