روپیہ مزید کمزور، انٹر بینک میں ڈالر 6 روپے 40 پیسے مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بڑھاتے تجارتی خسارے اور بیرونی قرض کی ادائیگی نے روپے کو کم ترین سطح تک گرا دیا۔ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 6 روپے 40 پیسے مہنگا ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 202.35 روپے سے بڑھ کر 208.75 روپے بلند سطح پر بند ہوا، ایک ہفتے میں روپے کی قدر میں 3.16 فیصد کی ریکارڈ کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق نئی حکومت آنے کے بعد اب تک انٹر بینک میں ڈالر 26 روپے 74 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔ 12 اپریل 2022 کو انٹر بینک میں ڈالر 182.01 روپے پر تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سونا خریدنے والوں کیلئے پریشان کن خبر
ماہرین کے مطابق دو ماہ میں ڈالر 26.74 روپے مہنگا ہونے سے پاکستانی روپے میں بیرونی قرض کا بوجھ 3400 ارب روپے بڑھ چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر اور دیگر کرنسی مہنگی ہوگئیں۔ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 روپے مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 203 روپے سے بڑھ کر 212 روپے کی بلند سطح قائم کر دی۔
ایک ہفتے میں یورو 7 روپے مہنگا ہوکر 223 روپے کا ہوگیا۔ برطانوی پاونڈ 5.50 روپے مہنگا ہوکر 260 روپے کا ہوگیا۔ ایک ہفتے میں امارتی درہم 2.20 روپے مہنگا ہوکر 57.80 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
ایک ہفتے میں سعودی ریال 2.20 روپے مہنگا ہوکر 56.30 کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 45 ارب ڈالر پہنچے پر روپے پر شدید دباؤ بڑھ گیا ہے۔