(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پیٹرول مہنگا ہونے کا حل ڈھونڈ لیا، سابق وفاقی وزیر کی اونٹ کی سواری کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔
مذکورہ ویڈیو فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری نے ٹوئٹر پر شیئر کی جسے رہنما پی ٹی آئی نے بھی ری ٹوئٹ کیا، ویڈیو میں دونوں بھائیوں کو اونٹ پر سواری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں جہاں ایک طرف فواد چوہدری اونٹ پر دکھائی دیے وہیں ان کے عقب میں لوگوں کا ہجوم بھی دیکھا گیا۔
فراز چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ’کنیال روڈ (جہلم) کے افتتاح کے موقع پر فواد صاحب کے ساتھ، اونٹوں پر سواری کی‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’کسے پتا تھا کہ حکومت پیٹرول کو اتنا مہنگا کر دے گی کہ اونٹوں پر سواری گاڑی پر سفر سے زیادہ اچھی لگنے لگے گی‘۔
فواد چوہدری کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کررہے ہیں۔