کومل عزیز نے اپنے کر ئیر کا آ غاز کیسے کیا ؟ آپ بیتی سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )اداکارہ کومل عزیز نے کہا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں دیگر مشوروں کے ساتھ ٹھوڑی کی سرجری کرانے کا مشورہ بھی دیا گیا تھا تاہم انہوں نے اس مشورے پر عمل نہیں کیا، کیریئر کا آغاز سکول میں ٹیچنگ سے کیا پھر قسمت شوبز میں لے آگئی تاہم میرا شوق کاروبار کا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے بتایا کہ منصوبہ بندی کے ساتھ اداکاری کی اور اپنا کپڑوں کا برانڈ متعارف کرایا اور جلد ہی ان کا اپنا اسٹور کھولنے کا بھی ارادہ ہے۔ان کے مطابق کاروبار کرنا ان کی اولین ترجیح دی مگر ساتھ ہی اداکاری کا بھی شوق تھا اور اب ان کے دونوں منصوبے پورے ہوگئے۔کومل عزیز نے بتایا کہ انہیں ٹھوڑی (ڈمپل چن)کی سرجری کرانے کا مشورہ بھی دیا گیا تھا جو انہوں نے نہیں مانا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اداکاری میں اچھا کیریئر بنانے اور کاروبار شروع کرنے کاارادہ ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ کومل عزیز پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکاراوں میں سے ایک ہے انھوں نے متعدد ڈراموں میں کام کیا ہیں۔ اداکارہ سوشل میڈیا پر پر مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے متحرک بھی رہتی ہیں۔
View this post on Instagram