صارفین کیلئے اہم خبر،بجلی کی طرح فون کالز کی بھی لوڈشیڈنگ ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت ہوا جس میں ٹیلی کام انڈسٹری سے وابستہ افراد نے کمیٹی کو بریفنگ دی،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے فائبر آپٹکس کی امپورٹ پر ٹیکسز میں کمی کی سفارش کردی۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام حکام کا کہنا تھا کہ فائبرآپٹکس کی درآمد پر ایڈوانس ٹیکس کو 15 فیصد کردیا گیا ہے تاہم ہمارا مطالبہ ہےکہ ایڈوانس ٹیکس کو 8 فیصد کیا جائے،ٹیلی کام انڈسٹری کے نمائندوں کا کہنا تھاکہ ٹیلی کام انڈسٹری کے آلات کو پرتعیش قرار دیاگیا ہے اور امپورٹ ڈیوٹی کو 20 فیصد تک بڑھادیا گیا ہے، باہر سے فائبرآپٹکس منگوانا مشکل ہوگیا ہے، پاکستان میں صرف 10فیصد ٹاورز پر فائبر کا استعمال کیاگیا ہے، مزید سختیوں کے بعد ہم دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف کاروباری شخصیت کی بیٹی قتل
ٹیلی کام حکام کا کہنا تھاکہ مستقبل میں بجلی کی طرح فون کالز کی بھی لوڈشیڈنگ ہوگی، فائبرآپٹکس نہ بچھائی گئی تو لوگ اےٹی ایم بھی استعمال نہیں کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک پاس چپڑاسی کو بڑا عہدہ مل گیا