ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، خریدار پریشان

Jun 18, 2022 | 17:15:PM

(24نیوز) ڈالر کی بلند ترین سطح کے بعد سونے کی قیمت نے بھی شہریوں کے ہوش اڑادیے ہیں۔ سونے کی قدر میں ایک مرتبہ پھر ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کے بعد ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 45 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ جو کہ ملکی تاریخ کی اب تک سونے کی بلند ترین سطح ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 258 روپے مہنگا ہوا ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 25 ہزار روپے سے بڑھ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں مارکیٹیں کب بند ہوں گی؟ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 6 ڈالر فی اونس کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد فی اونس سونے کی نئی قیمت 1840 ڈالر رہ گئی ہے۔ صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ 

مزیدخبریں