کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ پر شہریوں کو بڑا ریلیف دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کراچی کے مکینوں کو گرمی میں لوڈشیڈنگ پر بڑا ریلیف مل گیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شہرقائد میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کےالیکٹرک کی جانب سے 2950 میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ اس طرح کے الیکٹرک میں بجلی کا شارٹ فال 500 میگا واٹ سے کم ہوکر 300 میگا واٹ رہ گیا ہے۔
ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق نیشنل گرڈ سے کےالیکٹرک کو 1050 میگاواٹ بجلی کی فراہمی ہورہی ہے۔ ترجمان کے مطابق کےالیکٹرک شہرقائد کو 1900 میگاواٹ بجلی فراہم کررہی ہے۔
ذرائع کے الیکٹرک کے مطابق شہر میں بجلی کی سپلائی بہتر ہونے سے لوڈ شیڈنگ میں بھی کمی ہوئی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ 6 سے 10 گھنٹے کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این اے240 کے تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط؟ الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ
ان علاقوں میں لیاری، کیماڑی، بن قاسم، سرجانی، بلدیہ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گلستان جوہر، گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 10 گھنٹے ہیں۔
اسی طرح ملیر ،شاہ فیصل ،سعود آباد میں 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گلشن حدید، ناظم آباد،کلفٹن اور لیاقت آباد بی ون میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ صرف 3 سے 4 گھنٹے ہے۔ ڈیفنس فیز ٹو میں 3 گھنٹے اور شادمان نمبر 2 میں 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔