ملک کی معاشی صورتحال،نیب ملازمین کا سرکاری پیٹرول نہ لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کی معاشی صورتحال پر قومی احتساب بیورو(نیب)نے بھی بڑا اقدام اٹھا لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملک کی معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے قومی ادارے نیب نے بھی اپنا حصہ ڈالنے کا فیصلہ ہے، ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے بڑا اقدام اٹھا لیا،نیب کے تمام ملازمین نے سرکاری پیٹرول نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،جس سے قومی خزانے کو ماہانہ 40 لاکھ روپے کی بچت ہو گی ۔
نیب حکام کا کہناہے کہ تمام اداروں کو ملکر حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا ،ڈی جی نیب سلیم شہزاد کے اقدام کی حکومتی حلقوں میں پذیرائی ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ ٹرین کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا