(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نوازچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مہنگائی کیخلاف احتجاج کی کال پر برس پڑیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کاکہناہے کہ فتنہ خان کی مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دراصل ان کے اپنے خلاف احتجاج ہے،ان کا کہناتھا کہ آج ہمیں جن پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے وہ فتنہ خان کے پیدا کردہ ہیں۔
مریم نواز کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہناتھا کہ بطور وزیراعظم کہتا تھا آلو پیاز کے ریٹ پتا کرنے نہیں آیا، اس کو اچانک سب یاد آگیا ہے، اس سے بڑی منافقت کوئی نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کی معاشی صورتحال،نیب ملازمین کا سرکاری پیٹرول نہ لینے کا فیصلہ