آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی، پوراشیئر لیں گے، آصف زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110 ڈگری بدلوں گا،وعدہ کرتا ہوں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی، پوراشیئر لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے پی پی رہنماﺅں نے ملاقات کی، ملاقات میں رانا فاروق سعید،ثمینہ گھرکی،اسلم گل،اسرار الحق بٹ،چودھری اشرف،فیصل میر،حاجی عزیز الرحمن چن،افنان صادق بٹ، رانا جمیل منج ،تنویر اشرف کائرہ،علامہ یوسف اعوان موجودتھے، ان کے علاوہ صدر ڈسٹرکٹ تھری عاطف رفیق،امجد جٹ،حافظ غلام محی الدین ،انجم بٹ،اشرف بارا،اسلم گڑا،نسیم صابر،مدثر شاکر،مانی پہلوان ،صداقت شیروانی،ایڈون سہوترا ،روبینہ سہیل بٹ،نادیہ شاہ اور دیگر نے بھی ملاقات کی۔
آصف زرداری نے کہاکہ اب پنجاب میں بیٹھوں گا اور سب سے ملکر کام کروں گا،ان کا کہناتھا کہ یہ کہنا پنجاب گلگت بلتستان میں پی پی ختم ہو گئی، سفید جھوٹ ہے ۔
سابق صدر نے کہاکہ ہم اپنی سیاست کمزور کرکے پاکستان بچانے کی کوشش کی،انوکھے لاڈلے کی 4 سالہ پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے،ان کا مزید کہناتھا کہ یہ ہماری کب سنتے ہیں، جب ضرورت پڑتی ہے تب سنتے ہیں ۔
آصف زرداری کا کہناتھا کہ کارکنوں کو بحریہ ٹاؤن آنے میں مشکل ہوتی ہے،اس لئے گلبرگ شفٹ ہو رہا ہوں،انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بیٹھنا اور کارکنوں کو عزت دینی ہے، لوگوں کو پتہ چلنا چاہیے کہ پیپلز پارٹی کا صدر گلبرگ میں بیٹھا ہے،انہوں نے کہاکہ اشرف بارا کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کیخلاف احتجاج کی کال ، مریم نواز چیئرمین تحریک انصاف پر برس پڑیں