لاہور ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

Jun 18, 2022 | 21:00:PM

(24 نیوز)لاہور ائیرپورٹ رن وے پر پرندوں کا راج،نجی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا دیاجس پر طیارے کو گراﺅنڈ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ائیر سیال کی پرواز پی ایف 143 کراچی سے لاہور آ رہی تھی کہ ایئرپورٹ پر پرندہ ٹکرا گیا،کپتان نے مہارت کے ساتھ طیارے کو لاہور ائیرپورٹ لینڈ کروایا۔ذرائع کے مطابق طیارے میں 120 مسافر سوار تھے،ٹیکنیکل عملے نے اڑان کے قابل نہ ہونے پر طیارے کو گراونڈ کردیا۔
دوسری جانب لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی ایف 144 کو منسوخ کردیا گیا،رن وے پر پرندوں کی موجودگی کے باعث لاہور ائیرپورٹ آج پر تین پروازیں متاثرہوئی، ذرائع کے مطابق کپتان نے لاہور سے ابوظہبی جانے والی اتحاد ائیر کی پرواز کو رن وے پر ہی روک لیا۔
اس کے علاوہ استنبول جانے والی ٹرکش ائیر کی پرواز ٹی کے 715 کے کپتان نے بھی طیارے کو رن وے سے واپس سٹینڈ پر لے آیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ برڈ شوٹرز کی جانب سے پرندے مارنے کے بعد جہاز کو ٹیک آف کروایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی، پوراشیئر لیں گے، آصف زرداری

مزیدخبریں