پنجاب ضمنی انتخابات حکومت کی تبدیلی والا ضمنی انتخاب ہو گا،اسد عمر

Jun 18, 2022 | 21:43:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ جب پنجاب کے وزیراعلیٰ کا فیصلہ ہوگا تو وزیراعظم کا بھی فیصلہ ہو جائے گا ،ضمنی انتخابات میں ہم نے 12 یا 13 سیٹیں جیت لیں تو وزیراعلیٰ پی ٹی آئی کا ہو گا،جب پنجاب میں وزیراعلیٰ پی ٹی آئی کا ہو گا تو شہبازشریف وزیراعظم بن کر کیا کر لیں گے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے اسد عمر نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف پر حماد اظہر کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں،تحریک انصاف کے رہنما کا کہناتھا کہ عام طور پر کہا جاتا ہے کہ ضمنی انتخابات حکومت کے ہوتے ہیں،مگر یہ ضمنی انتخابات عام ضمنی انتخابات نہیں ہونگے،ان انتخابات پر وزیراعلیٰ کا فیصلہ ہو گا،جو 12 سے 13 سیٹیں جیتے گا وہ وزیراعلیٰ ہوگا،یہ حکومت کی تبدیلی والا ضمنی انتخاب ہو گا۔
ان کاکہناتھا کہ مخصوص سیٹوں پر بھی جلدفیصلہ آ جائے گا،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ کچھ سیٹوں پر ہماری 3 کچھ پر 4میٹنگز ہوئی تمام سیٹوں پر انٹرویو ہوئے ،یہ انفرادی نہیں پارٹی کا الیکشن ہے سب ملکر الیکشن لڑیں گے۔
انہوں نے کہاکہ اگلے 5 سال کا انحصار اگلے 30 روز پر ہے،عمر سرفراز چیمہ لاہور کے 4 حلقوں میں جائیں گے،ان 20 حلقوں میں عمران خان خود کمپین کریں گے،ہم تجربہ کار لوگ پولنگ ایجنٹس کیلئے اتاریں گے،یہ انتخابات نہیں ہوں گے، فیصلہ ہو جائے گا کہ پاکستان نے کس رخ جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان ضمنی انتخاب؛ پیپلزپارٹی ن لیگ کے حق میں دستبردار

مزیدخبریں