پی ٹی آئی منحرف ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنیکا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

Jun 18, 2022 | 22:41:PM
تحریک انصاف، منحرف ارکان پنجاب اسمبلی، ڈی سیٹ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ، سپریم کورٹ میں چیلنج،
کیپشن: سپریم کورٹ آف پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
تحریک انصاف کے منحرف رہنما محسن عطا کھوسہ نے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان صوبائی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔درخواست میں پاکستان تحریک انصاف، پارٹی کے چیئرمین عمران خان، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے سربراہ سبطین خان کو فریق بنایا گیا ہے۔
محسن عطا کھوسہ نے آئین کے آرٹیکل 63 اے (5) کے تحت 20 مئی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان صوبائی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے حکم نامے کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے ڈی سیٹ کرکے نئے ضمنی انتخابات کا غیرقانونی فیصلہ دیا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ خلاف قانون اور حقائق کے منافی ہے۔درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا، اس لئے الیکشن کمیشن کا 20 مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان ضمنی انتخاب؛ پیپلزپارٹی ن لیگ کے حق میں دستبردار