(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اداکارہ نیمل خاور پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سرجری کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کے بعد اداکارہ نے بھی اس پر ردعمل دیا۔
حال ہی میں نیمل خاور کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداح ان کے چہرے کے خدوخال میں نمایاں تبدیلی اور فرق دیکھ کر حیران رہ گئے جب کہ ٹوئٹر پر اداکارہ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگیں۔
وائرل تصاویر پر نیمل خاور خان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے ناک کی سرجری کروائی ہے۔
ایک صارف نے توتصاویر دیکھ یہ کہا کہ انہیں نیمل خاور کے بجائے نعم البدل کہنا چاہیے
صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے ناک کی غیر ضروری سرجری کروا کر اپنی قدرتی خوبصورتی کو خراب کر دیا ہے۔
جہاں تنقید ہوئی وہیں بعض مداحوں نے اداکارہ کی حوصلہ افزائی بھی کی اور انہیں منفی باتوں کو نظر انداز کرنے کا مشورہ دیا جب کہ اداکارہ کی جانب سے اس معاملے پر لب کشائی بھی کی گئی۔
ایک صارف نے کہا ’آپ خوبصورت ہیں، ان منفی باتوں سے خود کو افسردہ مت کیجیے گا، آپ قدرت کے ان نظاروں کے ساتھ خوبصورت نظر آرہی ہیں،آپ اب بھی ویسی ہی ہیں، ہمیشہ پراعتماد اور مضبوط رہیں‘۔
اس تبصرے کے جواب میں نیمل خاور نے مداح کا شکریہ ادا کیا اور کہا ’میری خواہش ہے کہ کاش آپ کی طرح اور بھی لوگ سوشل میڈیا پر مہربان رویہ اختیار کرتے‘۔