رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات, دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہ زیب حسین) کراچی میں رات گئے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، بوٹ بیسن میں مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے، ماڑی پور ،سائٹ ایریا ،جوہر موڑ، اور لانڈھی علی گوٹھ میں فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا۔
کراچی پولیس کے مطابق کراچی میں رات گئے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے، بوٹ بیسن چائنہ پورٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے، زخمی ملزمان کی شناخت راشد علی اور محمد راشد کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے دو پستول موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی، زخمیوں ملزمان کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گجرات؛ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار عثمان افضل 2 کزنز سمیت اغوا
دوسری جانب ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ جوہر موڑ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جنید زخمی ہوا جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لانڈھی علی گوٹھ میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کی شناخت رفیق اور منظور حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
چھیپا حکام کے مطابق سائٹ ایریا میٹروول بلاک تھری گھر میں پراسرار فائرنگ سے 65 سالہ شخص زخمی ہوا جبکہ ماڑی پور مچھر کالونی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔