سڑک پر گاڑی دھونے اور پانی ضائع کرنے پر مسلم لیگی رہنما کو سی ڈی اے کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) اسلام آباد میں وفاقی دارالحکومت میں سڑک پر گاڑی دھونے اور پانی ضائع کرنے پر سابق مسلم لیگی ایم این اے انجم عقیل کو سی ڈی اے نے نوٹس جاری کر دیا۔
انجم عقیل خان کو اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں طلب کرلیا گیا۔ سی ڈی اے عقتل انجم خان پر 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔عقیل انجم خان نے چالان کرنے پر واٹر سپلائی کے ملازم پر رشوت کا الزام لگایا۔ سابق ایم این اے انجم عقیل نے سی ڈی اے اہلکار کی ویڈیو بھی بنائی۔
مزید پڑھیں: نیمل خاور پر صارفین کی جانب سے سرجری کروانے کا الزام، اداکارہ کا ردعمل
سابق ایم این اے کو 23 جون کومجسٹریٹ عدالت میں پیش ہوکراصل حقائق بتانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پانی ضائع کرنے کا واقعہ ناظم الدین روڈ ایف الیوان کے گھر پر پیش آیا۔