یونان کشتی حادثہ پرآزاد کشمیر بھر میں سوگ منا یا جارہاہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ندیم چودھری) یونان کشتی حادثہ پرآزاد کشمیر بھر میں سوگ منا یا جارہاہے، کشتی میں آزادکشمیر کے50سے زائد نوجوان سوار تھے۔
آزاد کشمیر کابینہ نے یونان کشتی حادثہ پر یوم سوگ منانے کا فیصلہ کر لیا، آج آزادکشمیر بھر میں پرچم سر نگوں رہے گا، وزیراعظم آزاکشمیر نے چیف سیکریٹری وزارتِ خارجہ سے رابطہ کرنے اور جاں بحق افراد کے ڈیڈ باڈیرز کو واپس لانے کے لیےفوری اقدامات کی کی ہدایت بھی جاری کر دی، ڈپٹی کمشنر نے یونان کشتی حادثے میں ضلع کوٹلی کے 27 افراد کے لاپتہ ہونے کی لسٹ جاری کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی
دوسری جانب انسانی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف پولیس نے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، غیر قانونی طریقہ سے نوجوانوں کو یورپ بھیجنے والے 9 ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔