(ویب ڈیسک) امریکی شہر اورلینڈو کے ایک ریسٹورنٹ میں گاہک نے روبوٹ کا راستہ روکا تو اس نے بڑا دلچسپ ردعمل دیا۔
کچھ ریسٹورنٹس میں گاہکوں کے استقبال کیلئے روبوٹس کو رکھا گیا ہے۔
ایسے ہی ایک ریسٹورنٹ میں مصنوعی ذہانت کا حامل ’پینَٹ (Peanut)‘ نامی روبوٹ تعینات ہے جس کا کام گاہکوں سے علیک سلیک کرنا ہے۔
ایک گاہک نے روبوٹ کا راستہ روکا تو اس نے کہا کہ میرے راستے سے ہٹ جائیے، اگر مجھے یہاں دیر ہوگئی تو ملازمت سے نکال دیا جائے گا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبوٹ چند لوگوں کو ان کی نشستوں تک لے جاتا ہے۔
ایک فرد غلطی سے روبوٹ کے سامنے آجاتا ہے جس پر روبوٹ کہتا ہے کہ ’میرا راستہ نہ روکیے، پلیز، مجھے کام کرنا ہے، بصورت دیگر مجھے برخاست کر دیا جائے گا‘۔