(امین ڈیپلائی) سمندری طوفان بپرجوائے اپنے پیچھے لاتعداد بیماریاں چھوڑ گیا، بارشوں کے بعد ضلع بھر میں گیسٹرو تیزی سے پھیلنے لگا۔
طوفان بپرجوائے اپنے انجام کو پہنچ گیا لیکن اپنے پیچھے لاتعداد بیماریاں چھوڑ گیا، سمندری طوفان کے باعث شدید طوفانی بارشوں نےاپنا رنگ دیکھانا شروع کردیا ہے، بارشوں کے بعد ضلع عمر کوٹ بھر میں گیسٹرول تیزی سے پھیلنے لگا، ایک روز کے دوران 100 سے زائد گیسٹرول کے مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں لایا گیا، گیسٹرول سے متاثرہ مریضوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طوفان کے دوران پیدا ہونے والی بچی کا نام ’بپرجوائے‘ رکھ دیا گیا
ڈیوٹی پر معمور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث مضرصحت پانی پینے سے گیسٹرول کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، گیسٹرول کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا، شہری احتیاط کریں پانی ابال کراستعمال کریں۔