پاکستان ایران کا دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محسن الملک ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان کی ایرانی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی جس 0میں باہمی تعاون اور بھائی چارے کو بڑھانے پر اتفاق رائے کیا گیا۔
شہرِ اقتدار اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ مجید خان کی ایران کے نائب وزیر خارجہ سے بیٹھک کا انعقاد ہوا ،دو طرفہ گفت و شنید میں آزادانہ تجارت کو بڑھانے، ، توانائی کو فروغ دینے ، ٹرانسپورٹ کے نظام کو مضبوط کرنے ، ثقافتی تعلقات اور تعلیمی سرگرمیوں کو مزید پروان چڑھانے پر باہمی اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گروہ ہلاک
ملاقات میں دونوں ممالک کی ترقی کی راہ کو مزید ہموار کرنے کیلئے تجارتی، توانائی، نقل و حمل ، ثقافتی تبادلے اور تعلیمی روابط کو بڑھانے اور دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال ہوا، فریقین نے باہمی تعلقات کے تمام ممکنہ شعبوں پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے دونوں ممالک کی خوشحالی کیلئے ہر ممکنہ تعان کی یقین دہانی کرائی گئی ۔
خیال رہے کہ پاک ایران تعلقات شروع سے ہی خوشگوار ہیں، ایران وہ پہلا اسلامی ملک ہے جس نے 14 اگست 1947 کو سب سے پہلے پاکستان کو ایک آزاد مملکت کے طور پر تسلیم کیا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے معاشی تعلقات استوار کیے۔