(24 نیوز)وزیر مملکت اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے امیر جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ سراج الحق کی پریس کانفرنس جماعت اسلامی کی غیر جمہوری سوچ کو بے نقاب کر رہی ہے، سراج الحق کس اخلاقی بنیاد پر کراچی کی میئر شپ کا حق جتا رہی ہے ،کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کے جھوٹے خوابوں کو مسترد کیا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ سراج الحق صاحب مشرف ایل ایف او کو آئین سے نتھی کرنے میں جماعت اسلامی کا اہم کردار تھا،پی ٹی آئی فارورڈ گروپ نے عمران خان کو نہیں مانا حافظ نعیم کس کھیت کی مولی ہے ،ایک آمر نے عبدالستار افغانی دوسرے آمر نے نعمت اللہ کو کراچی پر مسلط کیا تھا، کراچی کے عوام جمہوری آزادی حاصل کر چکے ہیں،مرتضیٰ وہاب کا میئر کراچی منتخب ہونا اس کی واضع دلیل ہے ،
ترجمان پیپلزپارٹی نے کہاکہ غنڈہ گردی، دھونس دھمکی سے ہم نہ پہلے ڈرے ہیں نہ اب ڈریں گے ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری انتخابات جیت کر وزیراعظم منتخب ہونگے ۔
یہ بھی پڑھیں: کلرکہار موٹروے پر مسافر بس کے خوفناک حادثے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی