استحکام پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم پر صرف ملکی مسائل پر بات ہو گی، فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان استحکام پارٹی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں صرف ملک کے مسائل پر بات ہوگی۔
تفصیلا ت کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے استحکام پاکستان میڈیا سیکرٹریٹ میں میڈیا نمائندگا ن سے گفتگو کی ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تمام صحافیوں کو استحکام پاکستان کے میڈیا سیکرٹریٹ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی قیادت نے مجھے اہم ذمہ داری دی ہے،میڈیا اور پارٹی کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کی ذمہ داری مجھے دی گئی ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا حقیقی سرمایہ اوور اثاثہ عوام ہیں،عوام جن مسائل کا سامنا کر رہے ہیں انکے حل کے لئے حکمت عملی سامنے لائی جائے گی،
استحکام پاکستان پارٹی ملک کے اندر نفرتوں کا خاتمہ کرنے آئی ہے،معاشرے کے اندر بڑھتی ہوئی شدت پسندی بڑا مسئلہ ہے،معاشرے کے ہر شعبے کے اندر غیر یقینی صورتحال ہے،استحکام پاکستان پارٹی ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں صرف ملک کے مسائل پر بات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:سستے تیل کی خریداری، روسی وزیرتوانائی نے پاکستانیوں کو بڑا جھٹکا دیدیا
مرکزی سیکرٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ جو مشکلات اور مسائل ملک کو درپیش ہیں انکے حل کے لئے لائحہ عمل اگلے چند دنوں میں قوم کے سامنے رکھا جائے گا،استحکام پاکستان پارٹی کا منشور چند روز میں آپکے سامنے رکھا جائے گا،پاکستان کے سیاسی پلیٹ فارم پر دھند چھائی ہوئی ہے،پاکستان کے سیاسی معمالات میں بہت زیادہ بہتری کی گنجائش ہے، استحکام پاکستان پارٹی سمجھتی ہے کہ ان حالات میں کوئی اکیلی جماعت یا فرد واحد مسائل کا حل نہیں ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ بحیثیت پاکستانی سب کو مل بیٹھ کر سر جوڑ کر مسائل کا حل ڈھونڈنا ہے،کم از کم اگلے 30 سال کا روڈ میپ قوم کے سامنے پیش کرنا چاہیے،مشترکہ معاشی ایجنڈا تمام جماعتوں کو مل کر پیش کرنے کی ضرورت ہے،معاشی ایجنڈے کا صرف ایک نقطہ ہونا چاہیے کہ پاکستان کی معیشت کو کس طرح ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ بنانا ہے، بحثیت پاکستانی ہم قرضوں میں ڈوبے ہیں،نوجوانوں کی صلاحیتوں کو کس طرح مواقع فراہم کرنے ہیں یہ استحکام پاکستان پارٹی کے منشور میں شامل ہوگا، اکنامک سوشل لیگل اور انتخابی اصلاحات کی بہتری کے خواب قوم کو دکھائے گئے تھے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ جہانگیر ترین نے ان تمام خوابوں کی تعبیر کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا تھا،عوام کے بنیادی مسائل کے تدارک کے لئے استحکام پاکستان پارٹی کردار ادا کرے گی،استحکام پاکستان پارٹی عوام کی نبض کو چیک کر کے وجود میں آئی ہے،ہم عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کے لئے آئے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق
آنے والے ہفتے میں استحکام پاکستان میں کھڑکی توڑ انڑیاں نظر آئیں گی،پارٹی میں شامل ہونے والوں کی تعداد کو گنتی میں لانا نامکمن ہے،پہلے ہی دن 100سے زائد ٹکٹ ہولڈرز سابق ایم این اے ایم پی ایز شامل ہوئے تھے،کارکنان کے بغیر کوئی بھی جماعت مکمل نہیں ہوتی۔