تارکین وطن سے متعلق متنازع بیان پر یونانی رکن پارلیمنٹ پارٹی سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یونان میں تارکین وطن سے متعلق متنازع بیان پر دائیں بازو کی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے یونانی رکن پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونانی رکن پارلیمنٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں تارکین وطن کو برداشت نہ کرنے اور تارکین وطن پر چوری کا الزام لگایا تھا جس کے بعد اب انہیں جماعت سے نکال دیا گیا ہے۔
پارٹی لیڈر کو جماعت سے نکالے جانے پر یونان کی نیو ڈیموکریسی پارٹی کا کہنا ہے کہ نفرت اور نسل پرستی پر مبنی بیانات پارٹی اقدار کا حصہ نہیں ایسی رائے کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ یونان کے ساحلی علاقے میں بدھ کو کشتی ڈوبنے کا حادثہ ہوا تھا، کشتی ڈوبنے سے 78 افراد ہلاک ہوئے،104 کو بچا لیا گیا تھا، کشتی میں پاکستانی،مصری، شامی اور دیگر 400 سے750 تارکین وطن سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سستے تیل کی خریداری، روسی وزیرتوانائی نے پاکستانیوں کو بڑا جھٹکا دیدیا