(24 نیوز )سمندری طوفان بپر جوائے کے اثرات یا کچھ اور خیبر پختونخوا میں تیز آندھی اور طوفان کے باعث حادثات میں 17 سے زائد افراد زخمی ۔
تفصیلات کے مطابق بنوں کے مختلف علاقوں میں بارش سے دیواریں و چھتیں گرنے کی متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں، ریسکیو1122 نے اب تک15 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، ریسکیو1122 کے مطابق علاقہ سورانی میں بارش سے دیوار گرنے سے 3 بچے زخمی ہوئے ،خوجڑی میں دیوار گرنے سے ایک شخص شدید زخمی، چار مری میں دیوار گرنے سے 5 افراد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں :کراچی میں الیکشن کے نام پر سلیکشن ہوا، 30 ممبران غائب کئے گئے
دوسری جانب لکی مروت تحصیل نورنگ پولیس سٹیشن کے سامنے طوفانی بارش کی وجہ سے برآمدہ کی چھت گر گئی، جس کے باعث ایک شخص زخمی ہو گیا، منجیوالا کے قریب تیز آندھی کی وجہ سے پشاور سے کراچی جانے والا ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیاجس سے ایک شخص زخمی ہو گیا ، ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیا۔
واضح رہے کہ اسی ماہ خیبر پختونخوا میں تیز آندھی طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 27 افراد جاں بحق اور 146 زخمی ہو گئے تھے ۔