(ویب ڈیسک )کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں جاری آپریشن کے دوران ایس ایچ او نے پلاسٹک کی بوتل میں موجود تیزاب کو پانی سمجھ کر پی لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بکتر بند گاڑی میں تیزاب کی بوتل رکھی ہوئی تھی، جو ایس ایچ او پانی کی بوتل سمجھ کر پی گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :چاند نظر نہیں آیا ، عید الاضحیٰ کب ہو گی ؟ اہم اعلان ہو گیا