بڑی عید پر بڑی چھٹیاں، سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل (ایف اے ایچ آر) نے سرکلر جاری کرتے ہوئے ریاست میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وفاقی حکومت کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 9 سے 12 ذی الحج تک عید الاضحیٰ کی تعطیلات ہو ں گی، یہ اعلامیہ 2023 کے لیے متحدہ عرب امارات میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے لیے منظور شدہ عوامی تعطیلات پر کابینہ کے فیصلے کے بعد کیا گیا ہے۔
الهيئة: إجازة عيد الأضحى في الحكومة الاتحادية من 9 إلى 12 ذي الحجة، وبما يوافق ذلك من التاريخ الميلادي. pic.twitter.com/8flm7Cp8fx
— FAHR (@FAHR_UAE) June 11, 2023
واضح رہے کہ انڈو نیشیا اور ملائیشیامیں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے وہاں عید الاضحیٰ 29 جون کو ہو گی ، جبکہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات میں چاند نظر آنے سے متعلق ابھی کوئی خبر نہیں آئی ، اگر وہاں بھی چاند نظر نہیں آتا تو تعطیلات کے شیڈول کے مطابق عید کی چھٹیاں 28 جون بروز بدھ سے شروع ہوں گی اور چار چھٹیوں کے فوری بعد اتوار کی وجہ سے 5 چھٹیاں ہوں گی ، البتہ اگر آج چاند نظر آ جاتا ہے تو پھر پہلی چھٹی بروز منگل 27 جون کو ہو گی اس طرح ہفتہ اتوار چھٹی ہونے کے باعث ملازمین کو 6 چھٹیاں ہو ں گی اور اس طرح اگر وہ اسی ہفتےمیں آنے والے سوموار کو کسی طرح چھٹی کر لیتے ہیں تو پھر اس سوموار اور اس سے پہلے والے ہفتہ وار 2 چھٹیوں کو ملا کر انہیں 9 چھٹیاں کرنے کا موقع مل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:اہم اسلامی ملک نے عید الاضحیٰ کا اعلان کر دیا