(24 نیوز ) سعودی عرب سے ذوالحج کے چاند کے حوالے سے اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے، کل 19 جون کو یکم ذوالحج ہو گا اور مناسک حج کا رکن اعظم 9ذوالحج 27 جون کو ہوگا جبکہ عیدالاضحی 28 جون بروز منگل کو ہوگی۔
دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈو نیشیا میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آ یا، اس لیے عید الاضحیٰ 29 جون کو ہو گی ، انڈو نیشیا کے ساتھ ساتھ ملائیشیا، برونائی میں بھی ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے وہاں بھی عید الاضحٰ 29 جون کو ہو گی۔
چاند نظر آنے سے ذی الحجہ اسلامی مہینے کا آغاز ہوتا ہے جس میں حج کی ادائیگی کے بعد عید الاضحیٰ منائی جاتی ہے، عید الاضحی کا پہلا دن 10 ذی الحجہ کو آتا ہے،یوم عرفات ذی الحجہ کی نویں تاریخ کو آتا ہے،اسلام کے 5ستونوں میں سے ایک، حج سعودی عرب میں مکہ کی زیارت ہے، جسے ہر مسلمان کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار ضرور کرنا چاہیے اگر وہ استطاعت رکھتا ہو۔
یہ بھی پڑھیں :بڑی عید پر بڑی چھٹیاں، سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں