(24 نیوز )یونان کشتی حادثہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ ئی ہے ، ایف آئی اے اینٹی ٹریفکنگ سرکل گجرات نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی حادثہ میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت محمد شبیر کے نام سے ہوئی ہے، ایجنٹ محمد شبیر نے متاثرہ شہریوں کو یورپ بھجوانے کے لئے پیسے وصول کئے، ایجنٹ کا تعلق وزیرآباد سے ہے، ایجنٹ نے فی کس 23 ،23لاکھ روپے وصول کئے، ایجنٹ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سرکاری ملازمین عید الاضحیٰ پر ممکنہ کتنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے ؟ اہم خبر آ گئی
ذرائع کے مطابق ایجنٹ کو متاثرہ فیملی کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔