مودی انتہا پسند ،اسے بھارتی ہی ماریں گے،جاوید میانداد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق کپتان جاوید میانداد بھارتی وزیراعظم مودی پر برس پڑے ، کہتے ہیں کہ مودی انتہا پسند ہے اسے بھارتی لوگ ہی ماریں گے،جب تک مودی ہے کچھ اچھا نہیں ہوسکتا ،مودی نے صرف کرکٹ نہیں بھارت کو بھی تباہ کیا ہے ۔
سندھ پریمیئر لیگ سے خطاب کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہاکہ پاکستان کو بھارت بالکل نہیں جانا چاہئے،اگر بھارت آئے تب ہی پاکستان کو جانا چاہئے،پاکستان کی کرکٹ بھارت سے اوپر ہے ،ہم پہلے بھی بھارت جاکر کھیلے ہیں،کرکٹ میں سیاست کو نہیں لانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: چاند نظر نہیں آیا ، عید الاضحیٰ کب ہو گی ؟ اہم اعلان ہو گیا
قومی ٹیم کے سابق کپتان کا مزید کہناتھا کہ خواہش تھی کہ سندھ میں کرکٹ ترقی کرے ،ایس پی ایل ایک اچھا پلیٹ فارم ثابت ہوگا ،معاشی مشکلات کے باعث کرکٹر مشکلات کا شکار ہیں ،ان کاکہناتھا کہ کھیل کی وجہ سے نوجوان برائیوں سے دور رہتے ہیں ،بچوں کےلئے کھیل بہت ضروری ہے ۔
جاوید میانداد نے کہاکہ پی ایس ایل کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرونگا ،ایس پی ایل میرے خواب کی تعبیر کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان،سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں