سمندری طوفان بھی شادی میں رکاوٹ نہ بن سکا، جوڑے کی شدید بارش میں پھیرے ،ویڈیو وائرل

Jun 18, 2023 | 23:37:PM

(ویب ڈیسک)سمندری طوفان بپر جوائے بھی نئے جوڑے کی شادی میں رکاوٹ نہ بن سکا، شدید بارش میں بھی پھیرے لے لئے۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سمندری طوفان بپر جوائے بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرایا تھا اور ہر طرف تباہی مچائی تھی،سمندری طوفان کے ٹکرانے کے بعد بھارتی ریاست گجرات اور راجستھان میں شدید بارشیں ہوئیں، اس طوفان میں جہاں ہزاروں افراد کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا وہاں ایسا جوڑا بھی ہے جس نے شدید طوفان میں شادی رچائی ہے۔
بھارتی ریاست گجرات کے علاقے ماہی ساگر میں طوفان کے دوران شادی کے پھیرے لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید بارش اور تیز ہواؤں کے دوران ایک جوڑا شادی کیلئے پھیرے لے رہا ہے اور وہاں رشتے دار بھی موجود ہیں۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ طوفان میں بعض افراد ٹینٹ کو پکڑ کر کھڑے ہیں تاکہ وہ اڑ نہ جائے۔شدید بارش میں بھی نئے جوڑے نے ہمت نہ ہاری اور پھیرے مکمل کرکے ہمیشہ کیلئے ایک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: استحکام پاکستان پارٹی میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما شامل؟فردوس عاشق اعوان نے بڑے نام بتا دیئے

مزیدخبریں