(24 نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یونان کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر یوم سوگ کا اعلان کردیا۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق یونان میں کشتی حادثہ میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر کل یوم سوگ ہوگا، ڈی جی سول ایوی ایشن نے کل قومی پرچم سر نگوں رکھنے کی ہدایت کردی ،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ کل ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ہوائی اڈوں پر بھی قومی پرچم سرنگوں رہے گا،المناک حادثہ پر وزیر اعظم آفس نے کل بروز پیر ریاستی سطح پر یوم سوگ منانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: استحکام پاکستان پارٹی میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما شامل؟فردوس عاشق اعوان نے بڑے نام بتا دیئے