قربانی کا گوشت خراب ہونے سے بچانے کا آسان طریقہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عید قربان پر گھروں میں ذبیحہ کئے جانے والے جانوروں کا گوشت اکٹھا ہو جاتا ہے، اس کے خراب ہونے کا اندیشہ بھی ہوتا ہے تاہم آپ گوشت کو 2 ماہ تک کیلئے محفوظ بنا سکتے ہیں۔
گوشت کو محفوظ بنانے کیلئے مختلف ٹوٹکے استعمال کئے جاتے ہیں جبکہ جدید دور میں اسے محفوظ بنانے کیلئے فریج کو نہایت اہمیت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ عیدقرباں سے قبل اس کی خرید و فروخت میں اضافہ بھی ہوجاتا ہے،اگر آپ قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے محفوظ بنانا اور استعمال کرنا چاہتے ہیں تو درج طریقے آزما کر گوشت کو 2 ماہ تک کے لیے محفوظ بنا سکتے ہیں۔
قربانی کا گوشت فریز کرنے سے قبل اسے دھونے سے گریز کریں کیونکہ گوشت پر پانی لگنے کے بعد اسے رکھا جائے تو اس میں بیکٹریا پیدا ہو جاتا ہے جو گوشت کو خراب کر دیتا ہے اسلئے اسے فریز کرنے سے قبل دھونا نہیں چاہئے۔