(24نیوز)موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی۔
موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی بس میں ایک فیملی کے زیورات رہ گئے تھے، 4 لاکھ روپے مالیت کے ملنے والے زیورات خاتون کو واپس کر دیے گئے،فیملی نے زیورات کی گمشدگی کی ہیلپ لائن 130 پر اطلاع دی تھی، پیٹرولنگ افسران عمران اور عمر نے سمندری کے قریب بس سے زیورات ڈھونڈ لیے۔
موٹر وے پولیس کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ فیملی سے رابطہ کر کے زیورات کا بیگ اس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سپین کے تجارتی حجم میں اضافہ خوش آئند ہے: مریم نواز