(24نیوز) سعودی عرب میں شدید گرمی کے باعث رمیٰ کی رسومات دن کے اوقات کے بجائے شام میں ادا کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
سعودی عرب شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حراست 44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، شدید گرمی کے پیش نظر سعودی حکومت نے رمی کی رسومات کو دن کے اوقات کار کے بجائے شام میں ادا کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عازمین شام 4 بجے کے بعد رمی کی رسومات ادا کریں۔
حکومتی ترجمان نے بتایا ہے کہ انتہائی گرم موسم کی وجہ سے عازمین 4 بجے سے پہلے تک منیٰ میں اپنے خیموں میں ہی موجود رہیں، فیصلے میں حاجیوں کی حفاظت کو ترجیح دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں شدید گرمی اور درجہ حرارت میں اضافے کے سبب حج کے دوران 19 عازمین زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، مناسک حج کی ادائیگی کے دوران ہیٹ سٹروک سے مرنے والوں میں 14 اردنی اور 5 ایرانی شہری شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش برسنے کا امکان