ایران ،ہسپتال میں آگ لگ گئی، 9 مریض جاں بحق ، 15 زخمی

Jun 18, 2024 | 16:13:PM

(ویب ڈٖیسک)ایران کے شمالی شہر رشت کے ہسپتال میں آگ لگنے کے باعث 9 مریض جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق گائم نامی نجی ہسپتال میں آگ مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے لگی ،طویل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی،رشت میں واقع گیلان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے صدر محمد تاگی اشوبی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے آگ لگنے سے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، انہوں نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ مرنے والے زیادہ تر مریض ہیں، انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ یہ  ہسپتال 250 بستروں پر مشتمل ہے، آگ لگنے کے وقت 142 مریض موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: بن قاسم پارک سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد

مزیدخبریں