ورلڈ کپ، ناقص کارکردگی پر کپتان اور ٹیم منیجمنٹ کی میٹنگ بلانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی نے میٹنگ بلانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی کرکٹ ٹیم کے بابر اعظم کی وطن واپسی پر ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کی میٹنگ بلائیں گے، میٹنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرمناک کارکردگی پر مینجمنٹ سے باز پرس کی جائے گی, ٹیم کے کافی کھلاڑی اور مینجمنٹ سینئر منیجر اور سلیکٹر وہاب ریاض کے روئیے سے بھی خوش نہیں، وہاب ریاض سے بھی قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کی جائے گی.
ٹیم مینجمنٹ میں کچھ لوگوں کے عہدے، قومی کرکٹ ٹیم کے کئی آؤٹ آف فارم کھلاڑیوں کی جگہ بھی خطرات کا شکار ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کیوں نہ کر سکی، ٹیم مینجمنٹ سے جلد ناقص کارکردگی کی وجوہات پوچھی جائیں گی اور ذمہ داروں کو جلد سامنے لایا جائے گا۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑی کل وطن واپس پہنچیں گے، کپتان بابر اعظم سمیت 6 کھلاڑی ابھی کچھ دن امریکا میں قیام کریں گے۔