اونٹنی کی ٹانگ کے بعد گدھی کے کان کاٹنے کا واقعہ

Jun 18, 2024 | 16:21:PM
اونٹنی کی ٹانگ کے بعد گدھی کے کان کاٹنے کا واقعہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سندھ کے ضلع سانگھڑ میں کھیت میں گھسنے پر بااثر افراد نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی اب راولپنڈی میں گدھی کے کان کاٹ دیے گئے۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقہ ساگری میں بااثر شخص نے گدھی کے دونوں کان کاٹ دیے، تھانہ روات پولیس نے گدھی کے مالک تنویر حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم ارشد محمود نے گدھی کے دونوں کان کاٹے ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گندم کی کٹائی کے بعد گدھی کو پانی پینے کیلئے آزاد چھوڑا تھا، ارشد محمود علاقے کی بااثر شخصیت ہے، لوگ اس کا نام لینے سے ڈرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل کھیت میں داخل ہونے والے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی ،واقعے سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو قانون حرکت میں آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: بن قاسم پارک سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد