عید پر چٹ پٹے کھانوں کے سبب شہری گیسٹرو کے مرض میں مبتلا ہونے لگے

Jun 18, 2024 | 17:11:PM

 (24نیوز) ملتان میں عید پر چٹ پٹے پکوان کھانے سے شہری گیسٹرو کے مرض میں مبتلا ہونے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان کے سرکاری اسپتالوں میں 166مریض گیسٹرو میں مبتلا ہو کر لائے گئے۔

نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران گیسٹرو کے 55مریض رپورٹ ہوئے، چلڈرن کمپلیکس میں گیسٹروکے49، ڈسٹرکٹ ہسپتال 23مریض رپورٹ ہوئے، ٹاونز ہسپتالوں میں گیسٹرو کے 22مریض رپورٹ ہوئے۔

طبی ماہرین کے مطابق شہری گوشت کھانے میں بے احتیاطی نہ کریں اور پانی اور مشروبات کا استعمال زیادہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران ،ہسپتال میں آگ لگ گئی، 9 مریض جاں بحق ، 15 زخمی

مزیدخبریں