اٹلی میں2 کشتیاں ڈوبنے سے 17 تارکین وطن ہلاک ، 60 لاپتہ

Jun 18, 2024 | 17:20:PM
اٹلی میں2 کشتیاں ڈوبنے سے 17 تارکین وطن ہلاک ، 60 لاپتہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) اٹلی میں تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے کے نتیجے میں 17 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 27 بچوں سمیت   60 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتیوں کو حادثہ اٹلی کی جنوبی ساحلی پٹی پر پیش آیا جہاں کشتیوں میں سوار ہو کر تارکین وطن اٹلی جانے کے خواہش مند تھے، حادثے کے نتیجے میں 17 تارکین وطن ہلاک اور 60 سے زائد لاپتہ ہو گئے جن میں 26 بچے بھی شامل ہیں،حادثہ پیش آتے ہی ایک جرمن امدادی گروپ کے جہاز  نے 51 تارکین وطن کو بچا لیا۔

آرگنائزیشن فار مائیگریشن اور یونیسیف نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کشتیوں میں سوار افراد کا تعلق ایران، عراق، شام، مصر، پاکستان اور بنگلادیش سے ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید تارکین کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ ریسکیو کیے گئے تارکین کو اطالوی کوسٹ گارڈکے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران ،ہسپتال میں آگ لگ گئی، 9 مریض جاں بحق ، 15 زخمی