قومی کرکٹر سے مداح کی بدتمیزی، چئیرمین پی سی بی نے کارروائی کرنے کا عندیہ دے دیا

Jun 18, 2024 | 19:49:PM
قومی کرکٹر سے مداح کی بدتمیزی، چئیرمین پی سی بی نے کارروائی کرنے کا عندیہ دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امریکا میں فاسٹ باولر حارث روف کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی، کہا اگر ملوث افراد نے معذرت نہ کی تو قانونی کارروائی کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چئیرمین محسن نقوی  نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہناہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت ہے، ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ  کسی قسم کی بد تہذیبی ناقابل برداشت اور مکمل طور پر ناقابل معافی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں ملوث افراد کو فوری طور حارث روف سے معذرت کرنا چاہئے۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر حارث روف سے معذرت نہ کی گئی تو ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کریں  گے۔

یہ بھی پڑھیں: مداح کے ساتھ گرما گرمی ، حارث رؤف کا رد عمل سامنے آگیا