لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج، مظاہرین نے پرویز خٹک کا راستہ روک لیا 

Jun 18, 2024 | 21:18:PM

 (24نیوز) خیبر پختونخوامیں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج میں عوام نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا راستہ روک لیا ۔ 

 مشتعل عوام نے سابق وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک کی گاڑی روک لی اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا، اس حوالے سے پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عوام نے جنہیں ووٹ دیا ہے ان سے لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر بات کریں،عوام نے خدمت پر ووٹ نہیں دیا ، پرویز خٹک نے یہ بھی کہا ہے کہ جذبات میں آ کر ووٹ کا غلط استعمال کیا، نوشہرہ کے عوام نے اپنے ساتھ خود زیادتی کی ہے۔

 نوشہرہ کے سٹی اور چوکی ٹاؤن کے رہائشیوں کا گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف 5 گھنٹوں سے احتجاج جاری تھا، جس کے نتیجے میں جی ٹی روڈ بند ہو گیا، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:   لوڈشیڈنگ کی آڑ میں  خیبر پختونخوا کی عوام سے انتقام لیا جارہا ہے، اسد قیصر

مزیدخبریں