ماضی کے مشہور اداکار ششی کپور کا آج 83 واں جنم دن 

Mar 18, 2021 | 08:43:AM
ماضی کے مشہور اداکار ششی کپور کا آج 83 واں جنم دن 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ماضی کے مشہور بھارتی اداکار ششی کپور کا نام ایک ایسے اداکار کے طورپر لیا جائے گا جنہوں نے اپنی رومانوی اداکاری سے تقریباً تین دہائیوں تک شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کی۔وہ 18مارچ 1938 کو کولکتہ میں پیدا ہوئے ششی کپور کا اصل نام بلبیر راج کپور تھا ۔ آج ان کا 83 واں جنم دن ہے۔
تفصیلات کے مطابق ششی کپور کا رجحان بچپن سے ہی فلموں کی جانب تھا د اور وہ اداکار بننا چاہتے تھے۔ان کے والد مشہور و مقبول اداکار پرتھوی راج کپور اور بھائی راج کپور اور شمی کپور فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار تھے۔ان کے والد اگر چاہتے تو وہ انہیں اپنی فلموں میں بطور اداکار متعارف کرا سکتے تھے لیکن انکا خیال تھا کہ ششی جدوجہد کریں اور اپنی محنت سے اداکار بنیں۔ششی کپور نے اپنے طویل کریئر کی شروعات اپنے بچپن میں کی تھی۔چالیس کی دہائی میں انہوں نے کئی فلموں میں چائلڈ ایکٹر کے طورپر کام کیا۔ان میں 1948 میں ریلیز ہوئی فلم آگ اور 1951 میں آوارہ شامل ہیں جن میں انہوں نے راج کپور کے بچپن کا کردار ادا کیا ہے۔پچاس کی دہائی میں ششی اپنے والد کے تھیئٹر سے وابستہ ہوگئے۔
اسی دوران ہندوستان اور شمالی ایشیا کے سفر پر آئے برطانوی ڈرامہ گروپ شیکسپیئر سے وہ وابستہ ہوگئے جہاں انکی ملاقات گروپ کے کنوینر کی صاحبزادی جینیفر کیڈل سے ہوئی۔وہ ان سے محبت کربیٹھے اور بعد میں انہی سے شادی کرلی۔وہ 4 دسمبر 2017 میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے متعدد فلموں میں لازوال کردار ادا کئے ، ان کی مشہور فلموں میں دیوار، ستیم شیوم سندرم، شان، کبھی کبھی، سہاگ، نمک حلال ، سلسلہ، کالاپتھر، کرانتی، جب جب پھول کھلے، فقیرا، پریم کہانی اور ترشول شامل ہیں۔ انہیں بہترین اداکاری پر متعدد فلم ایوارڈز سے بھی نوازا  گیا۔