پنجاب میں موسم خشک ،اسلام آباد میں رم جھم

Mar 18, 2021 | 09:19:AM
پنجاب میں موسم خشک ،اسلام آباد میں رم جھم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آج پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں موسم ابر آلود رہنے رات کو تیز ہوائوں کے ساتھ گرج چمک اور ہلکی بارش جبکہ پنجاب اور گرد و نواح میں زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے ۔پوٹھوہار میں تیز ہوائوں کے ساتھ گرج چمک اور ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں موسم جزوی ابرآلودرہنےجبکہ رات کو تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ خطہ پوٹھوہار ، گوجرانوالہ ،ڈی جی خان ،لیہ اور بھکرمیں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، چترال ،دیر ،سوات ، کوہستان، مالا کنڈ،ڈی آئی خان اورکرم میں بارش اور بلندپہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی اطلاعات ہیں جبکہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔