لاہور کے 3 بڑے ہسپتالوں میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ختم

Mar 18, 2021 | 09:37:AM

(24نیوز)لاہور کے ہسپتالوں میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والوں کا رش جبکہ میؤ، سروسز اور جناح اسپتال میں کورونا ویکسین ختم ہوگئی۔

چین کی طرف سے پاکستان کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا تحفہ مل گیا، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں وصول کیں۔کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والوں کا پیغام ہے کہ اگر پاکستان میں معمول کی زندگی کی واپسی چاہتے ہیں توویکسین کو ہاں، کورونا کو ناں کہہ دیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے وار جاری ہیں۔24 گھنٹوں میں مزید 61 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 717 ہوگئی  ہے۔  پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 810  تک جاپہنچی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابقملک بھر میں اب تک 96 لاکھ 48 ہزار 242 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 377 نئے ٹیسٹ کئے گئےجن میں سے 3 ہزار 495 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزیدخبریں