اسلام آباد : کورونا پازیٹو ٹیسٹ کی شرح8.4فیصد تک پہنچ گئی

Mar 18, 2021 | 09:53:AM

(24نیوز) اسلام آباد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.4 فیصد تک پہنچ گئی اور اس سال اسلام آباد میں کورونا کے ایک دن میں سب سے زیادہ 443 کیس سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے  مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 48 ہزار 938 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک یہاں کُل 529 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 61 مریض جان کی بازی ہار گئے، اس کے علاوہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 351 نئے کیس سامنے آئے، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد رہی۔
 

مزیدخبریں