قومی احتساب بیورو  نےاومنی گروپ کے 2 پلاٹ منجمد  کرلئے

Mar 18, 2021 | 10:38:AM
قومی احتساب بیورو  نےاومنی گروپ کے 2 پلاٹ منجمد  کرلئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی احتساب بیورو  نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقعےاومنی گروپ کے 2 پلاٹ منجمد کرلئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  نیب کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن سی بلاک میں واقعےدو پلاٹ نمبر 86 اور 97منجمد کئے گئے ہیں، نیب کے مطابق دونوں پلاٹس سندھ بینک سے فراڈ قرض کیلئے گروی رکھوائے گئے تھے۔ عبدالغنی مجید نے بےنامی کمپنی کے نام پر 300 ملین روپے کا قرض لیا تھا۔ قومی احتساب بیورو  راولپنڈی نے فیصلے کی توثیق کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا ہے،نیب کی درخواست پر 29 مارچ کو سماعت ہوگی۔