(24نیوز) احتجاج کرنے والے ہیڈ ماسٹرز نے سندھ اسمبلی کے سامنے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ 90 روز سے زائد کنٹریکٹ والے مستقل تعیناتی کے اہل ہو جاتے ہیں، ہمیں بھی مستقل کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے سرکاری سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ گئے ہیں۔پریس کانفرنس میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا جو 89 روز کیلئے ہوتی ہے، 90 روز سے زائد کنٹریکٹ والے مستقل تعیناتی کے اہل ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس حیدر آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے، ہمیں نہیں نکالا جا سکتا۔ وزیر تعلیم نے کراچی بنچ کا جو فیصلہ ہمیں دکھایا، اس کیس میں ہم فریق ہی نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی بنچ کے فیصلے کے تحت سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت امتحان لیا جا رہا ہے۔ کنٹریکٹ بھرتیوں کو سندھ پبلک سروس کمیشن بھیجنے کا رول موجود نہیں ہے۔